بدھ , 21 اکتوبر 2020
Home / صحت / ڈپٹی کمشنر بابر بشیر کی ساہیوال اور چیچہ وطنی میں ویکسینیشن کے عمل کی نگرانی

ڈپٹی کمشنر بابر بشیر کی ساہیوال اور چیچہ وطنی میں ویکسینیشن کے عمل کی نگرانی

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 23 ستمبر 2020 – عقیل اشفاق) صوبے بھر کی طرح ضلع ساہیوال میں بھی پولیو کے خلاف مہم کامیابی کے ساتھ جاری، ڈپٹی کمشنر بابر بشیر کی ساہیوال اور چیچہ وطنی میں ویکسینیشن کے عمل کی نگرانی، خود بھی بچوں کو ویکسین کے قطرے پلائے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کی طرح ضلع ساہیوال میں مستقبل کے معماروں کو جسمانی معذوری سے بچانے کیلئے انسداد پولیو مہم تیزی سے جاری ہے جس کی نگرانی ڈپٹی کمشنر ساہیوال بابر بشیر خود کر رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے گھر گھر جا کر قطرے پلانے والی ٹیموں کو خود مانیٹر کیا اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔سی ای او ہیلتھ کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر نے شہر کے داخلی راستوں، ریلوے اسٹیشن اوربس اڈوں پر جا کر پولیو ٹیموں کی جانب سے بچوں کی ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ہڑپہ اور چیچہ وطنی ٹال پلازوں پر محکمہ صحت کی جانب سے قائم کیے گئے خصوصی کاؤنٹرز کا بھی معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی شاہد ندیم رانا کے ہمراہ انہوں نے شہر بھر کے ساتھ ساتھ ٹی ایچ کیو ہسپتال کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور شہریوں کو علاج معالجے کیلئے مہیا کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ایم ایس کو صفائی سمیت دوسرے معاملات کی سروس ڈیلیوری مزید بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے ہسپتال میں قائم انسداد پولیو کاؤنٹرز پر خود بھی بچوں کو قطرے پلائے۔
انہوں نے محکمہ صحت کے افسران سے جاری مہم کا فیڈ بیک بھی لیا اور کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران ضلع بھرمیں ایک بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کی ویکسین سے محروم نہ رہے۔
ا نہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ قطرے پلانے کیلئے آنے والی ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو قطرے پلا کر عمر بھی کی معذوری سے بچائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے