1

پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن ساہیوال کے سالانہ انتخابات مکمل

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 19 اکتوبر 2020 – افضال احمد چودھری سے ) پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن ساہیوال کے سالانہ انتخابات 21۔2020 مکمل ہوگئے.

صدر رانا مزمل حسین 17 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ان کے مد مقابل ملک غلام عباس گوہر کو 14 ووٹ ملے ، جنرل سیکرٹری راو عتیق 16 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ان کے مدمقابل چودھری عمر منظور کو 15 ووٹ ملے ایک ووٹ سے الیکشن ہار گئے اس کے علاوہ سینئر نائب صدر کے لیے چودھری وسیم حفیظ 17 ووٹ لے کر منتخب ہوگئے ان کے مد مقابل مرزا خالد کو 14 ووٹ ملے نائب صدر کے لیے ذاکر حسین کھوکھر 18ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ان کے مد مقابل مرزا ظفر کو 12 ووٹ ملے جوائنٹ سیکرٹری کے لیے میاں ممتاز 19 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ان کے مد مقابل رانا محمد شفیق کو 12 ووٹ ملے انفارمیشن سیکرٹری افضال احمد چودھری 17لے کر کامیاب ہوں گے ان کا ایک ووٹ مسترد ہوا اور فنانس سیکرٹری ملک عرفان 17 ووٹ دے کر منتخب ہوگئے ان کے مدمقابل عقیل احمد چودھری کو 13ووٹ ملے.

سرپرست اعلی پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن ساہیوال چوہدری محمد اسماعیل ،چودھری احسن امین ایڈووکیٹ ،شفیق احمد بٹ ، سابق صدر رانا وحید احمد ،سابقہ جنرل سیکرٹری چودھری عثمان علی اور دیگر سینئر صحافیوں اس کے علاوہ ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال طارق عباس قریشی ،محکمہ صحت کے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر صادق سلیم ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر عباس نقوی ، ڈی ایچ او ساہیوال ڈاکٹر عبدالمجید خان نیازی ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر وحید احمد ،ڈاکٹر عبدالمجید چودھری ، چودھری ،،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن پبلک ریلیشن ساہیوال عقیل اشفاق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کے PRO شہزاد سلیم جوئیہ ۔اور دیگر سرکاری و پرائیویٹ اداروں کے افسران بالا سمیت ،ٹیسٹ کرکٹر سلیم الٰہی ،ڈسٹرکٹ صدر انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ محمد عمران گل ۔ کسان اتحاد ساہیوال کے ضلعی چیئرمین راؤ عمران علی خان ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری محمد علی وڑائچ ایڈووکیٹ ، اور کرکٹر حلقوں نے تمام منتخب ہونے والے عہدیداران کو مبارکباد دی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے.

الیکشن کمیشن کے فرائض چیئرمین الیکشن کمیٹی چودھری الطاف الرحمٰن اور ممبران امتیاز احمد بٹ اور شیخ عبدالمجید نے احسن طریقے سے انتحابات میں اپنے اپنے فرائض سر انجام دیے ہیں اور تمام پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کے ممبران نے صاف اور شفاف الیکشن کروانے پر مبارکباد دی ہیں الیکشن مکمل ہونے کے بعد ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے سابقہ صدر میاں عامر صدیق ۔سیاسی جماعتوں اور وکلاء کمیونٹی کے افراد نے تمام جیتنے والے امیدواروں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اس موقع پر ساہیوال پریس کلب رجسٹرڈ ساہیوال کے ممبران اور دیگر صحافی تنظیموں کے ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر الیکشن کمیٹی کی جانب سے تمام صحافیوں کو ڈنر دیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں