Govt Girls college chichawatni city

26 اضلاع میں نجی اور سرکاری کالج بند کر دیے گئے

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو۔ 24 اپریل 2021۔ ارشد بٹ) 26 اضلاع کے تمام نجی اور سرکاری کالج کوویڈ 19 کی وجہ سے بند کر دیے گئے۔ محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

کوویڈ 19 کی وجہ سے اسکول بھی بند ہورہے ہیں۔ “درج ذیل اضلاع کے تمام سرکاری اور نجی اسکول COVID 19 کیسوں میں اضافے کی وجہ سے فوری اثر کے ساتھ بند کردیئے گئے ہیں۔ یہ اضلاع 6 اپریل ، 2021 کو اعلان کیے جانے والے اضلاع کے علاوہ ہیں۔ اوکاڑہ ، جھنگ ، خانیوال اور بھکر۔” مراد راس

پاکپتن کے تمام سرکاری اور نجی اسکول بھی بند کردیئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم کی زیرصدارت ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کا ایک اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ محکمہ صحت کی سفارش پر ڈپٹی کمشنر رانا شکیل نے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اسکول بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

Colleges shut down notification

UAE URDU

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے