ہفتہ , 31 اکتوبر 2020
Home / خبریں / ضلع ساہیوال میں ”پنجاب روزگار سکیم ” کا آغاز

ضلع ساہیوال میں ”پنجاب روزگار سکیم ” کا آغاز

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 9 اکتوبر 2020 – ترجمان ضلعی انتظامیہ) وزیر اعظم پاکستان کے ویژن اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر کے احکامات کی روشنی میں صوبہ بھر کی طرح ضلع ساہیوال میں بھی ”پنجاب روز گار سکیم ” کا آغاز ہو چکا ہے۔

حکومت پنجاب ”پنجاب روز گار سکیم ”کے تحت 30 ارب کے قرضے رعایتی شرح مارک اپ پر فراہم کرے گی اس سکیم کے تحت خواہشمند افراد ایک لاکھ سے ایک کروڑ تک کے قرضے انتہائی کم شر ح مارک اپ پر منظور شدہ بینکوں سے لے سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پڑے لکھے ہنر مند، چھوٹے اوردرمیانے درجے کی صنعتوں کے مالکان اور کورونا وباء کے دوران معاشی مشکلات کے شکار ہونے والے کاروباری حضرات اس سکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، خواہشمند افراد حکومت پنجاب ویب پورٹل پر آن لائن درخواستیں جمع کرائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے