بدھ , 21 اکتوبر 2020
Home / خبریں / چیچہ وطنی: دریائے راوی میں چھلانگ لگانے والے شخص کو ریسکیو 1122 نے بچا لیا

چیچہ وطنی: دریائے راوی میں چھلانگ لگانے والے شخص کو ریسکیو 1122 نے بچا لیا

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز لائیو – 30 ستمبر 2020 – طاہر جواد سے) چیچہ وطنی میں ایک شخص دریائے راوی میں چھلانگ لگا دی جس کی اطلاع ریسکیو 1122 کو دی گئی۔

ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والے شخص کو زندہ نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کمالیہ کے رہائشی رفیق ولد تاج نے دریائے راوی میں خودکشی کی نیت سے چھلانگ لگا دی، ڈوبتے ہوئے شخص کو راہ گیر نے دیکھا تو ریسکیو 1122 کو کال کی۔

ریسکیو 1122 نے فوراً رسپانس دیا اور غوطہ خوروں نے ریسکیو آپریشن کیا اور رفیق نامی شخص کو زندہ نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی منتقل کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے