ہفتہ , 31 اکتوبر 2020
Home / خبریں / چیچہ وطنی : سبزی منڈی اوکانوالہ روڈ پر تجاوزات کی بھرمار

چیچہ وطنی : سبزی منڈی اوکانوالہ روڈ پر تجاوزات کی بھرمار

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز لائیو- یکم اکتوبر 2020 – طاہر جواد) سبزی منڈی اوکانوالہ روڑ پر ٹریفک کا جام ہونا معمول بن گیا۔ گھنٹوں ٹریفک پھنسی رہتی ھے اور پیدل چلنا بھی دشوار ہوتا ھے۔

سب سے اہم بات منڈی کے سامنے سول ہسپتال کا گیٹ ھے کوئی ایمرجنسی ہو جائے تو مریض ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی اللہ کو پیارا ہو جاتا ھے۔

ٹریفک پولیس اور بلدیہ کے عملے کی باقاعدہ وہاں ڈیوٹی لگتی ھے لیکن کوئی بھی اہلکار ڈیوٹی پر نہیں ہوتا۔ اس روڈ پرگرلز سکول اور ٹیکنیکل کالج سمیت اور بھی پرائیویٹ ادارے ہیں۔

روڑ پر شدید ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے بچے بروقت سکول نہیں پہنچ پاتے ٹریفک جام کی اصل وجہ دوکاندار ہیں جو پیسے لے کر دوکان کے اگے ریڑھیاں لگواتے ہیں اور موٹر سائیکل رکشے سڑک پر کھڑے ہوتے ہیں۔ عوام نے اعلی احکام سے مطالبہ کیا ھے کہ وہاں اہلکاروں کی باقاعدہ ڈیوٹی لگائی جائے اور تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے