بدھ , 21 اکتوبر 2020
Home / خبریں / چیچہ وطنی : ورائٹی شو میں ڈانس کرتی فنکارہ کے اغوا کی کوشش ناکام

چیچہ وطنی : ورائٹی شو میں ڈانس کرتی فنکارہ کے اغوا کی کوشش ناکام

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز لائیو – 23 ستمبر 2020 – رانا مبین سے) نواحی گاؤں 9 سیون آر میں ورائٹی شو پر ڈانس کرتی ہوئی فنکارہ کو اسلحے کے زور اور شراب کے نشے میں دھت اوباش نوجوان اغوا کر کے اپنے ڈیرے پہ لے گئے ، ورائٹی شو کے مالک نے 15 پہ فورا کال کر دی.
ایس ایچ او تھانہ صدر معاملے کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے رات ایک بجے پہنچ گئے، ایس ایچ او تھانہ صدر رانا آصف سرور نے نفری کے ہمراہ چھاپے مارے ، بگڑے رئیس زادوں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا ، اور فنکارہ کو ان کے چنگل سے چھڑوا لیا ، پولیس مصروف تفتیش.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے