منگل , 27 اکتوبر 2020
Home / خبریں / محمد الیاس ساہیوال آرٹس کونسل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات

محمد الیاس ساہیوال آرٹس کونسل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 2 اکتوبر 2020 – عقیل اشفاق سے) پنجاب حکومت نے محمد الیاس اکبرسگھلہ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر / پروگرام آفیسر پنجاب کونسل آف دی آرٹس ساہیوال ڈویژن تعینات کیا ہے جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔

الیاس اکبر سگھلہ نے ایف – سی کالج لاہور سے انگلش لٹریچر اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے پاکستان سٹڈیز میں ڈگری حاصل کی ہے۔ ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر ریاض ہمدانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد وسیم اکرم جوئیہ اور شہر کے مختلف سماجی و ثقافتی حلقوں نے محمد الیاس اکبر سگھلہ کا خیر مقدم کیا اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ان کی تعیناتی سے ساہیوال آرٹس کونسل کی ثقافتی سرگرمیوں میں مزید بہتری آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے