ہفتہ , 31 اکتوبر 2020
Home / تعلیم / بین الاقوامی شہرت یافتہ مصور صادقین کی خطاطی کی تصویری نمائش

بین الاقوامی شہرت یافتہ مصور صادقین کی خطاطی کی تصویری نمائش

ساہیوا ل (ساہیوال نیوز لائیو – 8 اکتوبر 2020 – عقیل اشفاق ) بین الاقوامی شہرت یافتہ مصور صادقین کی خطاطی کی تصویری نمائش ساہیوال آرٹس کونسل میں ہوئی جس میں ان کے سورہ الرحمن کی خطاطی کے 50 سے زائد فن پارے نمائش کے لیے لگائے گئے۔

نمائش کا افتتاح کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید نے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی اوراسسٹنٹ ڈائریکٹرز محمد وسیم اکرم اور الیاس اکبر سنگھلہ بھے موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ صادقین نے خطاطی کے ذریعے پوری دنیا کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرایا اور مسلمانوں کے اس عظیم فن کی ترویج کی۔

نوجوان نسل کو چاہیے کے وہ آرٹ کے اس اہم شعبہ میں بھی مہارت حاصل کریں اور مسلمانوں کے اس فن کو مزید فروغ دیں۔انہوں نے ساہیوال میں صادقین کے فن پاروں کی پہلی نمائش کا انعقاد کرنے پر ساہیوال آرٹس کونسل کے کردار کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ اس سے خطاطی کا شوق رکھنے والے نوجوانو ں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

کمشنر محمد احسن وحید نے کہا کہ صادقین کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ خطاطی کے فن کی حوصلہ افزائی کی جائے۔نمائش میں مقامی کالجز کے شعبہ آرٹ کے طلبہ و طالبات نے بھی بڑی تعدا د میں شرکت کرتے ہوئے نمائش میں دلچسپی کا اظہار کیا اور ساہیوال آرٹس کونسل کی کاوشوں کو سراھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے