منگل , 27 اکتوبر 2020
Home / خبریں / ساہیوال : خاوند نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا، مقدمہ درج

ساہیوال : خاوند نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا، مقدمہ درج

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو- 21 ستمبر 2020) نواحی گاوں میں گھریلو جھگڑے پرخاوند نے مبینہ طورپر بیوی کا گلا دبا کر اسے قتل کردیا ،قتل کامقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 54 فور آر میں ایک خاتون کلثوم بی بی کی شادی 6ماہ قبل فرید کے ساتھ ہوئی تھی اور شادی کے بعد اکثر ان کا گھریلو جھگڑا رہتا تھا۔

سسرال والے چاہتے تھے کہ کلثوم بی بی کے حق میں جوجائیداد اور طلائی زیورات لکھے گئے ہیں وہ اسے واپس کردے۔

خاوند نے مبینہ طور پر بیوی کا گلادبا کر اسے قتل کردیا ۔پولیس تھانہ نورشاہ نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی ہے۔

ورثاءنے الزام عائد کیاہے کہ متوفی کے خاوند فرید نے رات کے وقت گلا دباکر قتل کیاہے۔ پولیس تھانہ نورشاہ نے مقدمہ قتل درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔۔ذرائع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے