ہفتہ , 31 اکتوبر 2020
Home / خبریں / تھانہ سٹی ساہیوال پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن

تھانہ سٹی ساہیوال پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن

ساہیوال ( ساہیوال نیوز لائیو لائیو – 7 اکتوبر 2020) تھانہ سٹی ساہیوال پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر تیمور کی ہدایت پرڈی ایس پی سٹی سرکل محمد سلیم خان کی زیر نگرانی مدثر غفار خان ایس ایچ او تھانہ سٹی ساہیوال ، محمد یوسف اے ایس آئی کی اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کر تے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

ملزمان سے 43 عدد شراب بوتل اور 40 لیٹر الکوحل برآمد کرکے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کا کہنا تھاکہ افسران بالا کے احکامات پر عمل کرنا اورجرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنامیری اولین ترجیع ہے۔ ان شاءاللہ ہم منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصرکو ٹف ٹائم دیں گے۔ علاقہ سے منشیات ، جوا پرچی اور ڈاکوؤں کا صفایہ میرا مشن ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے