32

یونیورسٹی آف ساہیوال، گوتھم کالج اور سیمزکالج پر ضلعی انتظامیہ کا چھاپہ، جاری کلاسز و امتحان بند

ساہیوال ( ساہیوال نیوز لائیو – 16 دسمبر 2020 – عقیل اشفاق) ضلعی انتظامیہ کی حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھولے جانے والی تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی، جاری امتحانات اور کلاسز کو فوری بند کرا دیا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی، ڈپٹی ڈائریکٹر شباب فاطمہ –

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے صوبائی حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کے کھلے ہوئے کا سخت نوٹس لیا اور محکمہ ہائر ایجوکیشن کو فوری کارروائی کی ہدایت کی –

ڈپٹی ڈائریکٹر شباب فاطمہ نے اسسٹنٹ کمشنر (انڈر ٹریننگ)شازیہ رحمن کے ہمراہ یونیورسٹی آف ساہیوال، گوتھم کالج اور سیمزکالج پر چھاپہ مارا اور وہاں جاری امتحانات اور کلاسز کو فوری بند کرایا۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کو وارننگ دی کہ کورونا ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کریں ورنہ ان کے خلاف سخت تادبیی کارروائی عمل میں لائی جائے گی-

اپنا تبصرہ بھیجیں