بدھ , 21 اکتوبر 2020
Home / صحت / ساہیوال : کرونا ضوابط کی خلاف ورزی، نجی ہوٹل پر میوزیکل نائٹ منعقد کیے جانے کا انکشاف

ساہیوال : کرونا ضوابط کی خلاف ورزی، نجی ہوٹل پر میوزیکل نائٹ منعقد کیے جانے کا انکشاف

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 4 اکتوبر 2020 – ملک دلاور سلطان سے) نجی ہوٹل پرموزیکل نائٹ منعقد ہونے کاانکشاف، 500افرادکوایک ہال میں اکٹھابٹھایاجائیگا، اب تک 300روپے کے حساب سے 280 ٹکٹس فروخت، کوروناوائرس پھیلنے کاخدشہ، اتنا بڑا پروگرام سکیورٹی رسک بن سکتاہے۔

انتظامیہ نے اجازت دید ی، عوامی سماجی حلقوں کا کمشنراحسن بشیراورڈپٹی کمشنربابربشیرسے نوٹس لینے کامطالبہ۔ ایک طرف ضلعی انتظامیہ کوروناایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ساہیوال کے تین تھیٹربندکراچکی ہے تودوسری طرف ایک چھوٹے ہوٹل پر500افرادکومیوزیکل نائٹ کے نام پر اکھٹے ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔

ہاکی اسٹیڈیم سے ملحقہ ستارکمپلیکس پر واقع ایک نجی ہوٹل پر 10اکتوبرکومیوزیکل نائٹ منعقدکی جارہی جس کیلئے500 افرادکوفی کس300 روپے کے حساب سے ابتک 280 ٹکٹس فروخت کیے جاچکے ہیں۔پروگرام آرگنائزرزکیمطابق 500افرادکومدعوکیاجائیگااورایک ٹکٹ پرصرف 1شخص کوپروگرام میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

محکمہ ایکسائزسمیت دیگرمحکموں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ٹکٹ کوانٹری پاس کانام دیاگیاہے۔مذہبی حلقوں نے اپنے تحفظات کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پروگرام میں سینکڑوں منچلے نوجوان لڑکے اورلڑکیاں شریک ہونگی جس وجہ سے میوزیکل نائٹ ایک مخلوط محفل میں تبدیل ہوسکتی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کرونااویس پیزکے تحت 3سے 4فٹ کافاصلہ، فیس ماسک اورہینڈسنیٹائزرکے استعمال کے بغیرکوروناایس اوپیزپرعملدرآمدنہ ہوسکتاہے۔ذرائع کے مطابق ضلع کچہری،ڈی پی اوآفس،کمشنر آفس،ڈپٹی کمشنرآفس اورسرکاری رہائشگاہوں سے ملحقہ ہوٹل پر اتنی بڑی محفل سے گاڑیوں،موٹرسائیکلوں کارش بڑھ جائیگااورہلڑبازی کابھی خدشہ ہے۔

قبل ازیں تھیٹروں پربھی دوران پروگرام منچلے شراب کے نشے میں دھت ہوکرغل غپاڑہ،فائرنگ اورلڑائی جھگڑے کرچکے ہیں اورشہرکاامن بھی داؤ پرلگنے کاخدشہ ہے۔شہرکے سنجیدہ حلقوں کے مطابق مذکورہ پروگرام کے انعقادکے دوران کوروناوائرس پھیلانے کاخدشہ اورسکیورٹی رسک بھی ہے جس کی تمام ترذمہ داری پروگرام کی اجازت دینے والوں پرعائدہوگی، عوامی سماجی حلقوں نے کمشنرساہیوال ڈویژن محمداحسن وحید، ڈپٹی کمشنربابربشیرسے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے