438

ساہیوال میڈیکل کالج کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ساجد مصطفے اغوا

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 25 جنوری 2021 – رانا سہیل اقبال) چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر ساجد مصطفی کو اغوا کر لیا گیا .

مقامی لوگوں کے مطابق ڈاکٹر کے پاس ایک بچے کو چیک کروانے کے لیے کچھ لوگ آئے. ڈاکٹر صاحب نے اس بچے کا علاج کیا اور انجیکشن لگائے اور میڈیسن دیں جبکہ بچہ صحت یاب نہ ہو سکا اور بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی وجہ سے اس کے ورثاء غم سے نڈھال تھے.

جب ڈاکٹر ساجد ساڑھے سات بجے گھر سے واپس کلینک آ رہے تھے تو راستے میں ان کو اغوا کر لیا گیا، شبہ ہے کہ ڈاکٹر کو اغوا کرنے میں لواحقین کے گھر والوں کا ہاتھ ہو سکتا ہے.

تاہم پولیس کی تفتیش جاری ہے اور پولیس کو شبہ ہے کہ ڈاکٹر ساجد کو تاوان کے لیے اغوا کیا گیا ہے. اغوا کار ایک کار میں آئے اور مسلح تھے۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکا آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی سےرابطہ، ‏آئی جی پنجاب کی وزیر صحت کوڈاکٹرساجد مصطفیٰ کی جلد بازیابی کی یقینی دہانی.

واقعے کے خلاف ڈی ایچ کیو چیچہ وطنی میں ڈاکٹرز کی کام چھوڑ ہڑتال۔ مغوی ڈاکٹر کی رہائی کے لیے پولیس کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں