157

چیچہ وطنی واپڈا کے لائن مین کا کرونا کے باعث انتقال، ایکسین واپڈا قرنطینہ

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز لائیو ۔ 24 نومبر 2020 ۔ عثمان چیمہ) واپڈا چیچہ وطنی کا لائن مین کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گیا۔ جبکہ ایکسئین واپڈا بھی کورونا کے باعث چھٹی پر چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق واپڈا دفتر میں حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث واپڈا ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں۔

گزشتہ کئی روز سے واپڈا کا لائن مین محمد نوید شاہد کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کیوجہ سے ہسپتال میں زیرِ علاج تھا۔

نوید شاہد گزشتہ روز انتقال کر گیا۔ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے واپڈا ملازمین اس موذی وباء میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایکسئین واپڈا بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔ جنہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں