جمعہ , 18 ستمبر 2020
Home / خبریں / ساہیوال : ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر کی زیر قیادت سموگ آگاہی واک کا انعقاد

ساہیوال : ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر کی زیر قیادت سموگ آگاہی واک کا انعقاد

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 17 ستمبر 2020 – ترجمان پولیس ساہیوال سے) ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب، ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈ سٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال کی زیر قیادت سموگ آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔
واک جوگی چوک سے شروع ہو کر صدر چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ جس میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔واک کا مقصد آنے والے دنوں میں سموگ کی وجہ سے ہونے والے نقصانات /حادثات اور ان کی وجوہات سے تمام شہریوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔
تا کہ سموگ کی وجہ سے ہمارا جانی و مالی نقصان نہ ہو۔اختتام واک پر شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال نے اس بات پر زور دیا کہ سموگ انسانی صحت کے لیے بہت خطر ناک ہے جو دمہ اور آنکھوں کی بیماریاں پھیلانے کا باعث بنتی ہے۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ سموگ کے دنوں میں خود بھی بچیں اور اپنے بچوں کو بھی ان خطرناک بیماریوں سے بچائیں اور محفوظ رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے