100

ڈاکٹر ساجد اغوا کیس کے مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو- 23 فروری 2021 – ترجمان پولیس) پولیس مقابلہ، اغوا براۓ تاوان کے دو ملزم پولیس مقابلے میں مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان قیصر اور یاسین نے تقریباً ایک ماہ قبل معروف طبیب ڈاکٹر ساجد مصطفی کو اغواء کر کے تقریباً ایک کروڑ تاوان وصول کر کے رہا کیا تھا۔

تھانہ فتح شیر، فرید ٹاؤن اور نورشاہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلیے نور شاہ کے علاقے موسی بلاک میں ریڈ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

ساتھیوں کی فائرنگ سے قیصر اور یاسین ملزمان مارے گئے۔ دوملزم فرار ہونےمیں کامیاب ہو گئے۔

ملزمان کے قبضے سے اغواء میں استعمال کی گئ کار، اسلحہ اور تاوان کی رقم اٹھاسی لاکھ روپے برآمد۔

اپنا تبصرہ بھیجیں