منگل , 27 اکتوبر 2020
Home / خبریں / ساہیوال : محکمہ پولیس میں کانسٹیبلان بھرتی کا پہلا مرحلہ شروع

ساہیوال : محکمہ پولیس میں کانسٹیبلان بھرتی کا پہلا مرحلہ شروع

ساہیوال(ساہیوال نیوز لائیو – 14 اکتوبر 2020 – ترجمان پولیس) محکمہ پولیس میں بھرتی کانسٹیبلان کا پہلا مرحلہ شروع، پہلے روز2500 امیدوار نوجوانوں نے بھرتی فارم حاصل کئے۔

ترجمان پولیس راناشہزادجوئیہ نے رابطہ کرنے پر بتایاکہ پنجاب پولیس ساہیوال میں بھرتی کنسٹیلان کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے جس میں بھرتی کے خواہشمند نوجوانوں کو بھرتی فارم دئیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں پولیس لائن ساہیوال میں ڈیسک قائم کر دئیے گئے ہیں جہاں پر امیدواروں کو اصل شناختی کارڈ دکھانے پر درخواست فارم دئیے جا رہے ہیں اور واپس جمع بھی کئے جا رہے ہیں۔

پہلے روز ضلع بھر سے تقریباً 2500 امیدواروں نے فارم حاصل کئے جس میں لیڈی کنسٹیبل کی امیدواران بھی شامل تھیں۔ محکمہ پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی کے لیے پہلے مرحلے میں عمر کی حد 18 تا 22 سال کے درمیان ہونا ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے