279

ساہیوال : گڈز ٹرانسپورٹ کی آڑ میں پتنگ فروشی کا دھندہ

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 12 فروری 2021 – ترجمان پولیس) گڈز ٹرانسپورٹ کی آڑ میں پتنگ فروشی کا دھندہ کرنے والے 2 افراد گرفتار، مقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ غلہ منڈی کو اطلاع ملی کہ چوک پاکپتن کے نزدیک گڈز ٹرانسپورٹ کی آڑ میں دیگر اضلاع کو پتنگیں اور خطرناک کیمیکل ڈوروں کو پہنچانے کا کاروبار عرصہ درازسے جاری ہے۔

ڈی پی او ساہیوال کاشف اسلم کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی اللہ دتہ شاہین اور پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کر 18000پتگیں اور 2000 چھوٹی بڑی کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کرکے عمیر اشرف بلوچ اور عمران لیاقت بلوچ کو گرفتار کرلیا۔

جبکہ محمد شبیر، اشفاق اور ندیم قریشی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے فرار ہونے والوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔
_____________________________
ساہیوال ڈویژن کی انٹرٹینمنٹ ویڈیوز کے لیے ہمارا چینل ساہیوال انٹرٹینمنٹ سبسکرائب کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں