2

ساہیوال پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن کا ری سیل پراپرٹی رجسٹری کا مطالبہ

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 19 اکتوبر 2020 – رانا سہیل اقبال) ساہیوال پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ ساہیوال نے ہڑتال کی دھمکی دے دی. پراپرٹی ایسوسی ایشن نے موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ری سیل پراپرٹی رجسٹری کی جائے.

یہ بات پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن کے اعلیٰ عہدیداران اور المدینہ ٹاؤن کے آفس میں کی گئی، وہاں پر چوہدری آ صف محمود بھی موجود تھے جنہوں نے مقامی صحافیوں سےبات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھی آسانی کے ساتھ زندگی گزارنے کا موقع دیا جائے، ہمیں بھی اپنے بچوں کے پیٹ پالنے ہیں. موجودہ حکومت فوری طور پر ری سیل رجسٹری کی اجازت دے تاکہ ہم خوشحال زندگی بسر کر سکیں اس موقع پر مجلس عاملہ پراپرٹی ڈیلر کے چیئرمین ملک ریحان اور باقی عہدے داران موجود تھے .

اپنا تبصرہ بھیجیں