222

ساہیوال: فرید ٹاون میں کام دلانے کے بہانے ایک شخص نے لڑکی کی عزت لوٹ لی

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو- 7 فروری 2021 – ملک دلاور سلطان) ایک شخص نے کام دلانے کے بہانے لڑکی کی عزت لوٹ لی۔

محلہ نورپارک کی رہائشی (ر) نے بتایاکہ وہ محنت مزدوری کرکے اپنااوراپنی والدہ کاپیٹ پالتی ہے جبکہ اس کاوالدہ فوت ہوچکا ہے۔

ملزم ساجد علی اسکو کام دلوانے کے بہانے فریدٹاؤ ن ایک کوٹھی پر لے گیاجہاں اس نے شراب پی کراس کے ساتھ زیادتی کی، مزاحمت پر مارپیٹ کرتے ہوئے زدوکوب کیا۔

بیٹی کے کافی دیرتک گھرنہ پہنچنے پر والدہ محمد رمضان چوہان اوراعجاز کھوکھرکے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچی جنہوں نے وقوعہ بچشم خوددیکھااور (ر) کولیکرواپس گھر آگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں