بدھ , 21 اکتوبر 2020
Home / خبریں / گھریلو صنعتوں کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں، کمنشر ساہیوال

گھریلو صنعتوں کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں، کمنشر ساہیوال

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 22 ستمبر 2020 – عقیل اشفاق) کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید نے کہا ہے کہ گھریلو صنعتوں کو فروغ دے کر اور ہنر مندوں کی حوصلہ افزائی کرکے مقامی سطح پر روز گار کے مواقع پیدا کئے جا رھے ہیں جس کے لئے صوبائی حکومت ہر ممکن مدد کر رہی ہے –

سمالی انڈسٹریز کارپوریشن مقامی ہنر مندوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور اپنی مصنوعات کی مارکیٹنگ میں بھی ان کی مدد کرے تا کہ وہ زیادہ آمدنی حاصل کر سکیں –

انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں سمال انڈسٹریز کارپوریشن پنجاب کے ڈائریکٹر یاور مہدی سے ملاقات کے دوران کہی جس میں انہوں نے کمشنر کو کارپوریشن کے منصوبوں اور مقامی ہنر مندوں کی حوصلہ افزائی کے مختلف اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی –

کمشنر نے کہا کہ ہینڈی کرافٹس پاکستان کا کلچر ہے اسے مزید سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکومتی سطح پر سنجیدہ اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ چھوٹی صنعتیں ملک کی ترقی اور ہزاروں لوگوں کو روزگار کی فراہمی کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتی ہیں اس لئے پنجاب حکومت نے چھوٹی صنعتوں کے فروغ کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنائی ہے۔

انہوں نے کہاکہ دستکاری ہمارے ملک کی ثقافت ہے اور اسے زندہ رکھنے کے لئے مشترکہ کاوشیں ناگزیز ہیں۔ڈویژنل کمشنر نے کہاکہ دستکاریاں ہماری ثقافت اور روایات کی نمائندگی بھی کرتی ہیں اور ان کا کسی بھی ملک کے ورثے کو فروغ د ینے میں انتہائی اہم کردار ہے، دستکاریاں کسی بھی ملک کی تاریخ کا اظہار ہوتی ہیں اور اس فن کی ترقی و ترویج کے لئے ممکنہ وسائل بروکار لانے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر یاور مہدی نے کمشنر کو پنجاب کے مختلف اضلاع کی ہینڈی کرافٹس کے بارے میں ایک جامع کتاب بھی پیش کی جس میں مختلف مصنوعات کے بارے میں تفصیلات موجود ہیں –

کمشنر محمد احسن وحید نے کتاب کو مقامی ہنرمندوں کی حوصلہ افزائی کے لئے مفید قرار دیتے ہوئے کارپوریشن کے افسران پر زور دیا کہ وہ ہنر مندوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کی مصنوعات کی بیرون ملک مارکیٹنگ پر بھی توجہ دیں –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے