2

ضلع ساہیوال میں چھ سہولت بازار قائم ،ڈپٹی کمشنر

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو- 20اکتوبر 2020 – عقیل اشفاق) ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں 6 سہولت بازار قائم کرکے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا رہاہے جہاں تمام ضروری اشیاء صرف خصوصا سبزیاں، پھل، دالیں، آٹا، چینی اور گھی 10سے20 فیصد کم قیمت پر دستیاب ہیں –

انہوں نے یہ بات سہولت بازار ساہیوال کے دورے کے موقع پر صارفین نے بات چیت کرتے ہوئے کہی –

انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت کی واضح ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں 6مقامات ماڈل بازار ساہیوال، اڈا نور شاہ،کمیر، جناح ٹاؤن ہڑپہ، علی نواز سٹیڈیم چیچہ وطنی اور مارکیٹ کمیٹی کسووال میں سہولت بازار قائم کر دیئے گئے ہیں جن کی براہ راست نگرانی متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کر رہے ہیں تا کہ صارفین کو تمام دن ضروری اشیاء وافردستیاب رہیں –

ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا کہ حکومت طلب اور رسد متوازن بنانے کے لئے تمام انتظامی اقدامات بھی اٹھا رہی ہے جس میں قیمتوں میں کمی آئے گی –

بولی کے عمل کو شفاف بنانے اور کسانوں کو ان کی پیداوار کا پورا معاوضہ دلانے کے لئے بھی اسسٹنٹ کمشنرز مارکیٹ کمیٹی کے عملے کے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈیوں میں بولی کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں-

بعد ازاں پرائس مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے سختی سے ہدایت کی کہ تمام افسران روزانہ پرائس چیکنگ کریں اور اوور چارجنگ کی کسی بھی شکایت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ دوکاندار کے خلاف سخت کارروائی کریں –

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے کسی قسم کی ناجائز منافع خوری اور مقرر کی گئی قیمتوں سے زائد پر اشیاء بیچنے والوں کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کی جائے گی-

اپنا تبصرہ بھیجیں