112

پنجاب میں یکم فروری سے ٹائیفائیڈ بخار سے بچاو کی ویکسین مہم چلانے کا فیصلہ

لاہور (ساہیوال نیوز لائیو – 30 جنوری 2021 – ارشد فاروق بٹ) پنجاب میں یکم فروری سے ٹائیفائیڈ بخار سے بچاو کی ویکسین مہم چلانے کا فیصلہ، محکمہ تعلیم پنجاب کا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر سکولوں کے بچوں کو ٹائیفائیڈ ویکسین لگانے کا فیصلہ۔

سرکاری سکولوں کے 15 سال تک کی عمر کے بچوں کو ٹائیفائیڈ کی ویکسین لگائی جائیں گی۔

یکم فروری سے 15 فروری تک سکولوں میں مہم چلاتے ہوئے بچوں کو ٹائیفائیڈ ویکسین لگائی جائے گی۔

سی ای اوز ایجوکیشن کو متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز سے رابطے کی ہدایت کردی گئی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کا تمام سی ای اوز کو مراسلہ ارسال۔

اپنا تبصرہ بھیجیں