97

اساتذہ کے لیے ضروری ہدایات بابت سکول اوپنِنگ

جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ یکم فروری 2021 سے سکولز اوپن ہو رہے ہیں اس بابت آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ:

1 : رجسٹر حاضری مدرسین اور رجسٹر حاضری طلباء فوری طور پر تیار کریں۔ ہر کلاس انچارج اپنی کلاس کے طلباء کے نام فوری طور پر درج کرے۔

2: این ایس بی کا تمام ریکارڈ ایس آئی ایس پر فوری طور پر اپڈیٹ کریں۔ کیش بک اور ایس آئی ایس پر این ایس بی کا ریکارڈ برابر ہونا چاہیئے۔ کیونکہ اب سے یہ ڈیٹا پیک کا انڈیکیٹر بن چکا ہے۔ اور MEA حضرات دورانِ وزٹ چیک کریں گے۔

3: موجودہ ماہ تک سکول کونسل کی تمام میٹنگز فوری طور پر پوری کروائیں۔ ہر ماہ میں 2 میٹنگز ہونی چاہیئں۔ اب سے یہ بھی ایک انڈیکیٹر ہے۔اور MEA حضرات دورانِ وزٹ چیک کریں گے۔

4: تمام اساتذہ طلباء کو مطلع کر دیں کہ اس سال فائنل امتحان میں % 50 نمبر ہوم ورک کے ہوں گے جو کہ چھٹیوں سے پہلے اسائن کیا جا چکا ہے۔ اور باقی کے %50 نمبر MCQ ٹائپ پیپر کے ہوں گے جو کہ ڈیپارٹمنٹ *پیپر بنک* کی صورت میں مہیا کرے گا۔ جیسا کہ پچھلے سال PEC کلاسز کے لیئے مہیا کیئے گیئے تھے۔ لہذا تمام طلباء کو مطلع کریں کہ سکول اوپن ہونے سے پہلے اپنا تمام ہوم ورک مکمل کر لیں۔

5: سکولز کے وزٹ جاری ہیں۔ لہذا تمام ہیڈ ٹیچر صاحبان کل اپنے متعلقہ سکولز کی اچھے سے صفائی کروائیں۔

6: 31 جنوری 2021 ایس آئی پر *ب فارم* کے اندراج کی آخری تاریخ ہے لہذا 31 جنوری تک ایس آئی ایس پر %100 ب فارم اندراج کو یقینی بنائیں۔

7: تمام اساتذہ ACR/PER جلد از جلد مکمل کروا کر محکمے کو جمع کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں