82

محکمہ سپورٹس ساہیوال کے زیر اہتمام انٹر کلب پنجاب فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 2 دسمبر 2020 – عقیل اشفاق) محکمہ سپورٹس ساہیوال کے زیر اہتمام انٹر کلب پنجاب فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد، پنجاب بھر سے فٹبال کلب کی ٹیموں نے شرکت کی-

تفصیلات کے مطابق سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ساہیوال کے زیر اہتمام انٹر پنجاب فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس میں پنجاب بھر سے فٹبال کی ٹیموں نے شرکت کی-

تمام ٹیموں کے درمیان بہت ہی شاندار مقابلے ہوئے اور انہوں نے بہترین کھیل پیش کیا – ٹورنامنٹ کا فائنل 114 سیون آر اور 110 سیون آر کے درمیان ہوا – مقررہ وقت تک کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی-

اضافی وقت میں پلنٹی اسٹروک پر 114 سیون آر کی ٹیم نے ایک گول سے کامیابی حاصل کی اور ٹورنامنٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کی –

ٹورنا منٹ کی دوسری پوزیشن 110 سیون آر کی ٹیم نے حاصل کی – اس موقع پر میچ کے مہمان خصوصی ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری عبدالقیوم گجر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور دونوں ٹیموں کے بہترین کھیل کی تعریف کی-

اپنا تبصرہ بھیجیں