ہفتہ , 31 اکتوبر 2020
Home / تعلیم / چیچہ وطنی: میٹرک امتحان میں ناکامی پرٹیچر کے اکلوتے بیٹے کی خودکشی
chichawatni city news

چیچہ وطنی: میٹرک امتحان میں ناکامی پرٹیچر کے اکلوتے بیٹے کی خودکشی

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز لائیو – 21 ستمبر 2020 – نمائندہ خصوصی) میٹرک امتحان میں سپلی آنے پر طالبعلم نے زیریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا.

تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 110 سیون آر میں گورنمنٹ سکول ٹیچر محمد جمیل کے اکلوتے بیٹے اسد جمیل نے میٹرک امتحان میں سپلی آنے پر زہریلی گولیاں کھا لیں. جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا.

متوفی اسی گاؤں کے نجی سکول اقرا پبلک سکول میں زیر تعلیم تھا. والدین کے مطابق بچے کو ناکامی پر ڈانٹ ڈپٹ بھی نہیں کی گئی اور نہ ہی اس کی کسی بات سے یہ ظاہر ہوا کہ وہ انتہائی قدم اٹھائے گا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے