111

ٹی ایچ کیو ہسپتال چیچہ وطنی میں عرصہ دراز سے سٹاف و سہولیات کا فقدان

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز لائیو – 7 دسمبر 2020 – ارشدفاروق بٹ) تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال چیچہ وطنی کے ایم ایس ڈاکٹر شاہد رسول گریوال نے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ساہیوال کو ایک خط لکھا ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ چونکہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال چیچہ وطنی کو سیکنڈری ہیلتھ کئیر ادارے کا درجہ حاصل ہے اس لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال چیچہ وطنی میں بدن بدن مریضوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر اس ہسپتال کو سکینڈری ہیلتھ کئیر ادارے کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

ہسپتال میں دستیاب سہولیات مریضوں کے لئے ناکافی ہیں اس لئے اس ہسپتال میں ہڈی، آنکھ ناک کان گلہ وارڈ 20 بیڈز ، بچوں کا وارڈ 40 بیڈز، پیرامیڈیکل اسکول کی تعمیر، لانڈری یونٹ، ادویات کی اسٹوریج کے لئے ویئر ہاوس کی تعمیر، مین گیٹ کی تزئن و آرائش، مردہ خانہ کی توسیع، ڈاکٹرز کی سابقہ رہائشگاہوں کی مرمت اور 10 نئی رہائشگاہوں کی تعمیر ، ٹراما ایمرجنسی یونٹ کی تعمیر،برن یونٹ کی تعمیر جیسی سفارشات شامل ہیں ۔

لکھے گئے خط کی کاپیاں ایم این اے حلقہ این اے 149، ایم پی اے حلقہ 201 پی پی، کمشنر ساہیوال ڈویژن، ڈپٹی کمشنر ضلع ساہیوال اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ضلع ساہیوال کو بھی بھیجی گئی ہیں ۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال چیچہ وطنی میں عرصہ دراز سے سہولیات کا فقدان اور اسپشلسٹ ڈاکٹر، پیرامیڈکس کی سیٹیں بھی خالی ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں