85

چیچہ وطنی: مدینہ کھدر ہاوس میں چوری کی واردات

چیچہ وطنی ( ساہیوال نیوز لائیو – 24 نومبر 2020 – عثمان چیمہ) تھانہ صدر کے علاقے بائی پاس پر واقع مدینہ کھدر ہاؤس اور تھانہ سٹی کے علاقے لکڑ منڈی نور سنز آئل کے تالے توڑ کر چور لاکھوں روپے کا سامان لے گئے

تفصیلات کے مطابق رات بارہ بجے کے قریب تھانہ سٹی کی حدود لکڑ منڈی پل پر چوروں نے نور سنز آئل ایجنسی کے تالے توڑے لیکن چوکیدار اور اہل محلہ کے شورو واویلہ کرنے پر چور تالے بھی ساتھ لے کر فرار ہوگئے۔

نور سنز آئل ایجنسی پر کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

اس کے بعد تھانہ صدر کی حدود تاج محل کے سامنے مدینہ کھدر ہاؤس کے تالے کاٹ کر چور تقریبا 3 لاکھ مالیت کے کھدر اور کرنڈی کے سوٹ لے اڑے۔

مرکزی انجمن تاجران کے صدر یوسف جمال ٹکا، آصف سعید چوہدری جنزل سیکرٹری، مدینہ کھدر کے مالک سلطان احمد اور نور سنز کے مالک عبدالرافع نے آر پی او ساہیوال طارق عباس قریشی اور ڈی پی او ساہیوال امیر تیمور بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی وارداتوں کا فوری نوٹس لیا جائے۔ اور ہمارا چوری شدہ مال برآمد کروایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں