اسسٹنٹ کمشنر کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عارف والا کا دورہ

عارف والا : تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈائیلسسز سنٹر بند ہونے کی خبروں پر اسسٹنٹ کمشنر اظہر طارق وٹو نے ہسپتال کا دورہ کیا
ہسپتال میں قائم ڈائیلسیز یونٹ میں مریضوں کے ڈائیلسسز کئے جا رہے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر اظہر طارق وٹو
ہسپتال کے ڈائیلسسز یونٹ کا پلانٹ خراب ہونے کی وجہ سے مریضوں کے ڈائیلسسز میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس مسئلہ کو بہتر طریقہ سے حل کر لیا، اسسٹنٹ کمشنر اظہر طارق وٹو کو ایم ایس ڈاکٹر آصف جلیس کی بریفنگ
پلانٹ کی خرابی کے دوران ڈائیلسسز یونٹ میں تمام مریضوں کے ڈائیلسسز کئے جا رہے ہیں، ہسپتال ذرائع
ایم ایس ڈاکٹر آصف جلیس نے اسسٹنٹ کمشنر اظہر طارق وٹو کو بتایا کہ خراب ہونے والے پلانٹ کو فوری طور پر لاہور بھجوا دیا گیا تھا جو آج رات تک واپس پہنچ جائیگا، تاہم اس دوران مریضوں کے ڈائیلسسز بھی ہو رہے ہیں
اسسٹنٹ کمشنر اظہر طارق وٹو نے اس سلسلہ میں کئے جانے والے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ۔

UAE URDU

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے