ہفتہ , 31 اکتوبر 2020
Home / تعلیم / ٹریفک ڈرائیونگ سکول ساہیوال میں نئے ٹریننگ سیشن کا آغاز

ٹریفک ڈرائیونگ سکول ساہیوال میں نئے ٹریننگ سیشن کا آغاز

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 12 اکتوبر 2020 – ترجمان پولیس) پولیس لائن ساہیوال میں قائم ٹریفک ڈرائیو نگ سکول کے شروع ہونے والے نئے بیج کے طلبا ء کو ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹرآصف کمال نے ویلکم کرتے ہوئے ان کے ڈرائیونگ سکول میں داخلہ لینے کے فیصلہ کو سراہا اور کہا کہ جوکچھ یہاں پر پڑھایا اور سکھایا جائے گا وہ ساری زندگی ان کے کام آئے گا.

کیونکہ ہم نے یہاں پر انتہائی قابل اور تجربہ کارسٹاف تعینات کیا ہوا ہے جو کہ ان کو ناصرف ٹریفک قوانین، روڑ سائنز،گاڑی کے متعلق مکمل معلومات دینگے بلکہ ڈرائیونگ بھی سکھائیں گے تاکہ وہ ایک اچھے اور ماہر ڈرائیوربن سکیں.

لہذا آپ ادارے کے ڈسپلن کو مدنظر رکھتے ہوئے محنت کے ساتھ سیکھیں تاکہ جب میں آپ کاامتحان لوں توسب کامیاب ہوں کامیاب ہونے والے طلبا ء کو نہ صرف سرٹیفکیٹس دئیے جائیں گے بلکہ ان کے ڈرائیونگ لائسنس بھی بنائیں جائے گے۔

مزید ٹریفک قوانین اور سموگ کے دوران ا حتیا طی تدابیر پر عمل کر نے کی ہدایات دیں۔اس موقع انچارج پولیس لائن ڈرائیونگ ٹریننگ سکول نے بھی طلباء کو روڈ سیفٹی سے متعلق تفصیل سے ہدایات دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے