ہفتہ , 31 اکتوبر 2020
Home / تعلیم / یونیورسٹی آف ساہیوال میں نئے سمسٹر کے آغاز پر پروفیسر ڈاکٹر وارث علی کا خطاب

یونیورسٹی آف ساہیوال میں نئے سمسٹر کے آغاز پر پروفیسر ڈاکٹر وارث علی کا خطاب

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 30 ستمبر 2020 – عقیل اشفاق سے) اساتذہ طلبا و طالبات میں تحقیق کی جستجو پیدا کریں تا کہ انہیں معاشرے کا با مقصد شہری بنایا جا سکے اور وہ عملی زندگی میں کامیاب ہو سکیں –

یہ بات یونیورسٹی آ ف ساہیوال کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر وارث علی نے نئے سمسٹر کے آغاز پر اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں انہیں متعلقہ مضامین سے متعلق لیکچرز کی تیاری اور یونیورسٹی ضوابط سے آگاہ کیا گیا –

فکیلٹی ممبران ڈاکٹر شہیرہ امین اور ڈاکٹر محمد حسنین نے بھی اجلاس میں شرکت کی – انہو ں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ کلاس میں ایسا ماحول پیدا کریں کہ طلباو طالبات میں سوال اٹھانے، تحقیق کرنے اور لیکچر سے متعلقہ مزید علم حاصل کرنے کا شوق پیدا ہو –

انہو ں نے کلاس ڈسپلن کو ہر حالت میں برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تا کہ طلبا و طالبات سنجیدہ ماحول میں تعلیم حاصل کریں اور انہیں ایسی تربیت فراہم ہو سکے کہ وہ مارکیٹ کے تقاضوں پر پورا اتر سکیں –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے