منگل , 27 اکتوبر 2020
Home / تعلیم / یونیورسٹی آف ساہیوال میں سکالرشپ تقسیم تقریب کا انعقاد

یونیورسٹی آف ساہیوال میں سکالرشپ تقسیم تقریب کا انعقاد

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – یکم اکتوبر 2020 – ترجمان یونیورسٹی) ایچ ای سی انڈر گریجوایٹ سکالر شپ پروگرام کے تحت یونیورسٹی آف ساہیوال کے تین سو طلبا و طالبات میں ایوارڈ آف سکالر شپ لیٹر تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں رجسٹرار سید غلام علی اصغر شاہ نے طلبا و طالبات میں لیٹر تقسیم کئے –

ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئر ڈاکٹر عبدالحمید، ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئر ڈاکٹر آصف نواز، ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئر عمر دراز، ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئر احسن اقبال ہاشمی، ڈپٹی رجسٹرار عبدالرحمن کے علاوہ انتظامی افسران، فکیلٹی ممبران اور طلبا و طالبات نے تقریب میں شرکت کی –

ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئر ڈاکٹر عبدالحمید نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایچ ای سی نے انڈر گریجوایٹ سکالر شپ پروگرام نے دوسرے مرحلے کا بھی آغاز کر دیا ھے جس کی معلومات ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں -مزید معلومات کے لئے طلبا و طالبات ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئر کے دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے