20

یونیورسٹی آف ساہیوال میں 300 سے زائد طلبا وطلبا ت میں سکالرشپ چیک تقسیم

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 27 جنوری 2021 – ارشد فاروق بٹ) ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے انڈر گریجویٹ سکالر شپ پروگرام کے تحت یونیورسٹی آف ساہیوال کے 300 سے زائد طلبا وطالبات میں احساس سکالر شپ کے چیک تقسیم کئے گئے –

ایڈیشنل رجسٹرار سید غلام علی اصغر شاہ نے طلبا و طالبات میں سکالر شپ کے چیک تقسیم کئے -تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے انڈر گریجویٹ سکالر شپ پروگرام کے تحت یونیورسٹی آف ساہیوال کے 300سے زائد طلبا وطالبات میں احساس سکالر شپ کے چیک تقسیم کئے گئے –

یونیورسٹی آف ساہیوال کے ایڈیشنل رجسٹرار سید غلام علی اصغر شاہ نے طلبا و طالبات میں سکالر شپ کے چیک تقسیم کئے-ہائر ایجوکیشن کمیشن نے انڈر گریجویٹ سکالر شپ کے دوسرے مرحلے کا بھی اعلان کر دیا ہے جس کی معلومات ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر موجود ہے – مزید معلومات کے لئے طلبا و طالبات یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز کے دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں –

اپنا تبصرہ بھیجیں