بدھ , 21 اکتوبر 2020
Home / تعلیم / یونیورسٹی آف ساہیوال میں ریسرچ پیپرز لکھنے کی تربیت سے متعلق سیمینار کا انعقاد

یونیورسٹی آف ساہیوال میں ریسرچ پیپرز لکھنے کی تربیت سے متعلق سیمینار کا انعقاد

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 26 ستمبر 2020 – ترجمان یونیورسٹی) یونیورسٹی آف ساہیوال میں ریسرچ پیپرز لکھنے کی تربیت سے متعلق سیمینار کا انعقاد، سیمینار میں یونیورسٹی کے 27فکیلٹی ممبران نے شرکت کی جنہیں تحقیقی مضامین لکھنے سے متعلق ضروری رہنمائی فراہم کی گئی –
تفصیلات کے مطابق سوشل سائنسز کے مضامین میں ریسرچ پیپر لکھنے کی رہنمائی کے لئے خصوصی سیمینار منعقد ہوا جس کا اہتمام شعبہ او آر آئی سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وارث علی نے کیا تھا-
سیمینار میں یونیورسٹی کے سوشل سائنسز کے مضامین انگلش، اکنامکس، سائیکالوجی اور شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے 27سے زائد اساتذہ نے شرکت کی –
شعبہ انگلش کے لیکچرر محمد عمران نے شرکاء کوریسرچ پیپر کی تیاری میں رہنمائی دی تا کہ انہیں دنیا کے ریسرچ جنرنلز میں چھپوایا جا سکے –
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ او آر آئی سی کے سربراہ ڈاکٹر وارث علی نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر افضل کے وژن کے مطابق یونیورسٹی میں تحقیق کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تا کہ یونیورسٹی آف ساہیوال کو بھی ورلڈ رینکنگ میں شامل کرایا جا سکے –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے