ہفتہ , 31 اکتوبر 2020
Home / خبریں / چیچہ وطنی: واپڈا ملازمین کا نجکاری اور تنخواہیں نہ بڑھانے کے خلاف احتجاج

چیچہ وطنی: واپڈا ملازمین کا نجکاری اور تنخواہیں نہ بڑھانے کے خلاف احتجاج

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز لائیو – 7 اکتوبر 2020 – ظفر اقبال) واپڈا ملازمین کا واپڈا کی نج کاری اور مہنگائی کے حساب سے تنخواہ نا بڑھانے پر احتجاجی ریلی اور دھرنا جس میں درجنوں ملازمین نے شرکت کی۔

واپڈا ملازمین نے دفتروں کی تالا بندی کر کے 39 چونگی تک احتجاجی ریلی نکالی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

ان کا کہنا تھا اگر حکومت نے واہڈا کی نجکاری کرنے والی غلطی کی تو بہت برے نتائج نکلیں گے۔ ہم اپنی جان کا نظرانہ پیش کر کے بھی اس نجکاری کو روکیں گے۔ مہنگائی نے پہلے ہی کچومر نکال دیا ھے اور اوپر سے حکومت ان کے معاشی قتل عام پر تلی ہوئی ھے۔

واپڈا ملازمین کاکہنا ھے جب تک حکومت اس نجکاری کو نہیں روکتی اور مہنگائی کے حساب سے تنخواہ نہیں بڑھاتی ان کا احتجاج اور تالا بندی جاری رہے گی۔

یہ بات بھی قابل ذکر ھے کہ واپڈا ملازمین بھی اس معاملے میں دودھڑوں میں تقسیم ہو گئے ہیں پیغام یونین ہڑتال کے حق میں نہیں۔ وہ کہتے ھے ایمانداری سے کام کرو اور ہائیڈرو یونین ہڑتال کر رہی ھے۔

ہڑتال کی وجہ سے عوام شدید مشکل میں ہیں کسی کا کوئی کام نہیں ہو رہا۔ عوام دفتروں میں ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔

یہ بات بھی قابل ذکر ھے کہ ہڑتال کی کال پر دونوں گروپوں میں ہاتھا پائی اور ڈنڈے سوٹے بھی اج صبح چل گئے ہیں۔ حکومت کو فوری ایکشن لینا چاہئے اور عوام کو ذلیل و خوار ہونے سے بچایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے